نصرت ٹرسٹ چیمپئن145رنز کا ہدف DWAچیمپئن نے مقررہ 10اوورز میں پورا کرلیا
معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مکمل تعاون کریں گے،رہنما پیپلز پارٹی ساجد جوکھیو
کراچی ( پ ر) نصرت ٹرسٹ اسپیشل چلڈرن ووکیشنل سینٹر ملیر میمن گوٹھ میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی افراد کیلئے نصرت ٹرسٹ کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2026 کا انعقاد کیا۔جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں چار ناک آئوٹ میچز کھیلے گئے جبکہ فائنل کے لیے نصرت ٹرسٹ چیمپئن اور DWAچیمپئن نے کوالیفائی کیا فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نصرت ٹرسٹ چیمپئن نے 10اوورز میں 145رنز کا ہدف دیا جو DWA چیمپئن نے چیز کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی،فائنل جیتنے والی ٹیم کو 50ہزار جبکہ رنراپ ٹیم کو 25ہزار روپے انعام دیا گیا ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو ،ڈاکٹر رتنا دیوان ڈپٹی ڈائریکٹر (SPDPA) ،پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو ،ملیر ٹاؤن کے چیئرمین جان محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ملیر کے زکوٰۃو عشر کے چیئرمین کے کے میمن، سینئر اسپوٹس اینکر پرسن مرزا قبال بیگ، ڈپٹی کمشنر ملیر بشیر احمد میمن ، یونائیٹڈمیمن جماعت آف پاکستان برانچ مراد میمن گوٹھ ملیر کے صدر منظور احمد میمن،شہید ذوالفقار علی بھٹو لا کالج مراد میمن گوٹھ ملیر کے پرنسپل ریاض لنڈ ،بلوچ پیپلز اسٹوڈنٹ ملیر کے صدر شان جوکھیو ،پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید عظیم ،سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سندھ کے مرکزی چیئرمین سلیم خمیسانی ،یوسی مراد میمن کے وائس چیئرمین سلیم میمن ،یوسی دائود غازی بروھی کے چیئرمین علی نواز بلوچ ،حاجی فاروق آرائیں چیئرمین یوسی گنگھورو،پاکستان پیپلز پارٹی یوسی دائود غازی بروھی کے صدر حسن بلوچ ،یوسی مراد مراد میمن کے صدر سلیم جے میمن ،فیصل شیخ ،اسحاق بلوچ ،محمد علی مختیار جوکھیو ، ایڈووکیٹ ابوبکر میمن ،علی اکبر میمن و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی .

تمام آئے ہوئے مہمانوں کو نصرت ٹرسٹ اسپیشل چلڈرن ووکیشنل سینٹر کے جنرل سیکریٹری ابو قتادۃ محی الدین ، فنانس سیکریٹری مفتی ابو طلحہ محی الدین ،انچارج زین العابدین انصاری نے پھولوں کے تحفے پیش کرکے ویلکم کیا آخر میں مہمان خاص ایم پی اے محمدساجد جوکھیو نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی آخر میں مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
