A sleek visual graphic depicting a magnifying glass auditing a social media profile node and evidence document representing cybercrime investigation without text

شرجیل میمن کی کردار کشی پر ایف آئی اے متحرک! 5 فیس بک اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب، گھیرا تنگ کر دیا گیا

صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری بے بنیاد مہم اور کردار کشی کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ شرجیل میمن کے قانون دان نے ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے نام باضابطہ شکایت جمع کرائی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی کی جانب سے متعلقہ 5 اہم سروس پرووائیڈرز کو خطوط ارسال کیے جا رہے ہیں تاکہ مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان سے جڑے ہینڈلرز کا ریکارڈ حاصل کیا جا سکے۔

سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے باقاعدہ انکوائری نمبر الاٹ کر کے تحقیاتی پروسیس شروع کر دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا بنیادی مقصد ان فیس بک اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے اصل افراد کی نشاندہی، ان کی جغرافیائی لوکیشن کا تعین اور اس من گھڑت مہم کے پیچھے چھپے عناصر کا سراغ لگانا ہے۔ جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق ان اکاؤنٹس پر میر علی رضا قتل کیس کے ساتھ بلاجواز نام جوڑنے اور دیگر سنگین الزامات کے تحت باقاعدہ پراپگینڈا مہم چلائی جا رہی تھی۔

کیس کو مضبوط اور سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے شکایت کنندہ کی جانب سے ان پانچوں فیس بک اکاؤنٹس پر شائع کیے گئے تمام توہین آمیز مواد اور جعلی پوسٹس کے ثبوت کے طور پر اسکرین شارٹس بھی ایجنسی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سائبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سوشل میڈیا پر کردار کشی کے رجحان کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں