
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2026-2028 کے حوالے سے بزنس مین الائنس نے کاروباری برادری کے وسیع تر مفاد، اتحاد اور ترقی کے لیے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔
بزنس مین الائنس کے امیدوار محمد حمیر امین عیسّانی نے کاروباری برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 ستمبر 2026 کو کراچی چیمبر میں ہونے والے انتخابات میں انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
محمد حمیر امین عیسّانی کا کہنا ہے کہ مضبوط کاروباری برادری ہی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے، اور ان کی ترجیحات میں اتحاد، تجارت کے فروغ، صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، کاروباری مواقع کی فراہمی اور پائیدار معاشی ترقی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اور کراچی کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط، فعال اور متحد پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔
بزنس مین الائنس کے چیئرمین آصف سخی کی قیادت میں اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچائی جائے گی اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
26 ستمبر کو اپنا قیمتی ووٹ محمد حمیر امین عیسّانی کے حق میں استعمال کریں اور ایک مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ کاروباری کمیونٹی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
