کوئٹہ سول اسپتال میں ہولناک تیزاب گردی: خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جہنم واصل، متاثرہ ڈاکٹر کراچی منتقل

کوئٹہ (شاہد بروہی) 6 جون 2026

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری طبی ادارے، سول سنڈیمن ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ایک انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک شخص نے دورانِ ڈیوٹی پوسٹ گریجویٹ (پی جی) خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینک کر انہیں شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تیزاب گردی کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کا چہرہ اور جسم کا تقریباً 35 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزم کو اپنی گھناؤنی حرکت کے بعد فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا آغاز کر دیا، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم ہمایوں شاہ کو نوشکی بس اسٹینڈ کے قریب ٹریس کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہمایوں شاہ ہلاک ہو گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس المناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ ترجمان وزیراعلیٰ شاہد رند کے مطابق، متاثرہ ڈاکٹر کو بہتر اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پاکستان جیسے قدامت پرست ملک میں خواتین گھروں،بازاروں،اسپتالوں سمیت کہیں بھی محفوظ نہیں،آئے روز دلخراش خبریں سامنے آتی ہیں ،تازہ واقعے میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر اسپتال کے اندر تیزاب پھینک دیا گیا،بعدازاں پولیس نے ملزم کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔بلوچستان کے سب سے بڑے سرکاری طبی ادارے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں سرجیکل وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران ایک شخص نے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصرپر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون ڈاکٹر تیزاب کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے چہرے اور جسم کا تقریباً 35 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔تیزاب پھینکنے والا ہمایوں شاہ نامی ملزم اسی اسپتال میں لفٹ آپریٹر بتایا جاتا ہے۔ ملزم نے حملے کے دوران مددکےلیے آگے بڑھنے والے ایک اور شخص پر بھی تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے واقعے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ہمایوں شاہ فرار ہونے کی کوشش میں سریاب روڈ کے بس اسٹینڈ پہنچا، جہاں پولیس ٹیم نے اسے روکنے کی کوشش کی اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی، اسی فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چار گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔۔سول اسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے تیزاب گردی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں مبینہ حملہ آور کو تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان اور معاون شاہد رند کے مطابق زخمی ڈاکٹر کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا مزید علاج جاری ہے۔واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے دعویٰ کیاکہ ملزم اسپتال میں لفٹ آپریٹر مین تھا جو پرائیوٹ نوکری کرتا تھا، ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ملزم نے قتل کے ارادے سے خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر حملہ کیا۔تنظیم کے رہنماو¿ں نے واقعے کو اسپتالوں میں سیکورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال کا فوری تبادلہ کیا جائے اور واقعے کی شفاف جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے اسے ہسپتالوں میں سیکیورٹی کی سنگین ناکامی قرار دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق حملہ آور ہسپتال میں پرائیویٹ لفٹ آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا اور اس نے ڈاکٹر ماہ نور کو قتل کرنے کے ارادے سے یہ حملہ کیا۔ ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول ہسپتال کے فوری تبادلے اور واقعے کی شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے تنبیہ کی ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کے علاوہ تمام طبی خدمات معطل کر دی جائیں گی۔

کوئٹہ سول اسپتال میں ہولناک تیزاب گردی: خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جہنم واصل، متاثرہ ڈاکٹر کراچی منتقل“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں