میرپورخاص(بیورورپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کے چیئر مین کرنل (ر) ڈاکٹر سید محمد علمدار رضا کے اعلامیہ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کے ناظم امتحانات محمد حسن نوہڑی نے دسویں جماعت ( سائنس گروپ) کے سالانہ امتحانات سال برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے سائنس گروپ میں (32526) امیدواروں نے امتحانات میں شمولیت حاصل کی جس کے مطابق سال 2026 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (88.58) فیصد رہا سا ئنس گروپ میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں میں سیٹ نمبر (57129) اقصی بنت اختر منیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو کولاچی کی طالبہ نے (986) نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سیٹ نمبر (69472) نیک کمار لوھیا ولد هریش کمار گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سامارو ٹائون کے طالب علم نے (970) نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سیٹ نمبر (53964) و نیتا ھو تو انی بنت پر دیپ کمار هو توانی اے جے ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹاون میر پور خاص کی طالبہ نے (969) نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح باقی اُمیدواروں میں (2398) نے “اے ون ” گریڈ، (15059) نے ” اے “گریڈ، (10093) نے “بی ” گریڈ، (1246) نے “سی “گریڈ، (15) نے ڈی گریڈ ، پر (3079) طالب علم کامیابی حاصل نا کر سکے علاوہ ازیں یہ نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisempk.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں.
