آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

عظیم عوامی ہال میں پروقار استقبالیہ؛ ملاقات میں گرمجوشی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، آرمی چیف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں

ویب ڈیسک | 25 مئی 2026

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات بیجنگ کے عظیم عوامی ہال (Great Hall of the People) میں منعقدہ ایک پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران عمل میں آئی۔

ملاقات کے دوران چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ انتہائی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ یاد رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی تعاون اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں