بوٹ پالش سے مزید کیا امید رکھی جاسکتی ہے! شاہد آفریدی کا مداح کو زناٹے دار تھپڑ! صارفین کی آفریدی پر کڑی تنقید…


حال ہی میں شاہد آفریدی ایک بار پھر اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ان کی ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں سابق پاکستانی کرکٹر کو ہجوم کے درمیان سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران ایک کم عمر مداح ان کے قریب آیا تو بظاہر شاہد آفریدی نے اسے دھکا دے کر دور کر دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں متعدد صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا، “مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ اسے اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں۔” جبکہ ایک اور نے کہا، “وہ کبھی بھی مداحوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے والی شخصیت نہیں رہے۔” بعض صارفین نے اس واقعے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے آفریدی کے رویے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا

اپنا تبصرہ لکھیں