
پروگرام میں فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر تعلیم نے طلبہ کو فرانس میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع، طالب علموں کی زندگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔ طلبہ کو سفر، فرانس میں قیام اور تعلیمی زندگی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے عملی رہنمائی بھی دی گئی۔
اس موقع پر فرانس سے واپس آنے والے طلبہ اور مستقبل میں فرانس جانے والے طلبہ نے اپنے تجربات شیئر کیے، سوالات کیے اور ایک دوسرے سے مفید معلومات حاصل کیں۔
پروگرام کے دوران خصوصی لکی ڈرا بھی منعقد کیا گیا، جس میں دو طلبہ کو پی آئی اے کے ٹکٹس جبکہ ایک طالب علم کو ضروری سفری سامان سے بھرا بیگ دیا گیا۔
یہ پروگرام فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے معلومات، تجربات اور رہنمائی کا ایک مفید پلیٹ فارم ثابت ہوا۔
