پریس ریلیز
مورخہ ۱۵ جولائی ۲۰۲۶
اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ تربیت اولین ترجیحات میں شامل ہے، ای مارکنگ کے نفاذسےامتحانی نظام میں بہتری آئے گی” مشرف علی راجپوت چیئرمین میٹرک بورڈ
اس نوعیت کی تربیت سے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ اور معیارِ تعلیم میں نمایاں بہتری ممکن ہے۔ سیکریٹری بورڈڈاکٹر نوید احمد
“جدید تربیتی نشستوں سے اساتذہ کو نئے تعلیمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ماسٹر ٹرینر ایم توصیف شاہ
ای مارکنگ اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چئیرمین میٹرک بورڈ کا احسن اقدام ہے۔ ماہر تعلیم سید ریحان علی
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے زیرِ اہتمام جاری چار روزہ پروفیشنل ورکشاپ “ای مارکنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی SLO پیپر سیٹنگ” کے سلسلے میں آج کا سیشن بورڈ کی سماعت گاہ میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں تقریباً 500سے زائد اساتذہ کرام نے کیمسٹری اور بائیولوجی کے مضامین میں E-Markingکی تربیت حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ، پروفیسر مشرف علی راجپوت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ تربیت اولین ترجیحات میں شامل ہے، ای مارکنگ کے نفاذسےامتحانی نظام میں بہتری آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے دوران اساتذہ کو ای مارکنگ سسٹم، SLO بیسڈ پیپر سیٹنگ اور جدید اسسمنٹ تکنیکوں پر مؤثر تربیت فراہم کی گئی، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور اسے اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ اس موقع پر سیکرٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد نے کہا کہ اس نوعیت کی تربیت سے اساتذہ کرام کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ماسٹر ٹرینر ایم توصیف شاہ نے کہا کہ بورڈ کے تعاون سے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مزید تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ اساتذہ کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جا سکے۔ماہر تعلیم سید ریحان علی نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ کو عملی مثالوں کے ذریعے ای مارکنگ اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چئیرمین میٹرک بورڈ کا احسن اقدام ہے۔اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر اشفاق بیگ اور پروفیسر شعیب بھی موجود تھے۔
