یومِ آزادی کی پروقار تقریب.

نجی ہوٹل میں یومِ آزادیٔ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سفارتی نمائندگان، مذہبی رہنماؤں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
روسی ٹریڈ سینٹر سے بھی ایک معزز شخصیت کو بطور مدعو مہمان تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
تقریب کے دوران یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان سے محبت، قومی جذبے اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں