پی آر سی سی، آصفہ بھٹو زرداری، خدمتِ انسانیت، سماجی خدمات

خاتون اول نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح بھی کیا
چیئر پرسن پی آرسی سی فرزانہ نائیک نے پرتپاک استقبال کیا، میں صدر آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں ، فرزانہ نائیک
ترجمان ایوان صدر مرتضی سولنگی ممبرقومی اسمبلی شازیہ عطامری، ڈی جی پروٹوکول عرفان سومرو بھی موجود ، 1947 سے قائم پی آرسی سی کی خدمات و سرگرمیوں پر خصوصی بریفنگ

کراچی (علیم نواب خان سے)
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان ریڈ کر لینٹ سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انھوں نے بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کیا اور ہیومین بیٹرین جرنی آف پی آر سی ایس کے عنوان سے منعقدہ نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ پی آرسی ایس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیئر پر سن فرزانہ نائیک اور ادارے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔

اس موقع پر انھیں 1947 سے اب تک پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی انسانی پر خدمات امدادی سرگرمیوں ، رضا کار نیٹ ورک اور نوجوانوں کی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ خاتون اول نے ربن کاٹ کر بیگم نصرت بھٹولا ئبریری کا افتتاح کیا اور تنظیم کے انسانی سفر پر مبنی نمائش کا دورہ کیا، جس میں قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیوں، تاریخی فلاحی سرگرمیوں اور بھٹو خاندان سے وابستہ انسانی خدمات کو اجاگر کیا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے لائبریری کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور چیئر پرسن پی نے اور پی آرسی ایس فرزانہ نائیک سے ملاقات کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ پی آر سی ایس انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس مشن کو مزید سنجیدگی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دورے کے دوران خاتون اول نے وزیٹر زبک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ چیئر پرسن پی آر سی ایس فرزانہ نائیک نے صدر آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جو تنظیم کے صدر بھی ہیں۔ بعد ربھی ہیں۔

بعد ازاں آصفہ بھٹو زرداری نے پی آر سی ایس کے رضا کار بچوں سے بھی ملاقات کی اور انسانی خدمت اور سماجی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو سراہا۔ پاکستان میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کر اس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) کے سربراہ، انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کر اس کے سربراہ ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں