روس پاکستان اے آئی کانفرنس: کراچی میں مصنوعی ذہانت، جدت اور سائنسی تعاون پر اہم پیشرفت


کراچی: روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت اور وائس بزنس کمیونٹی پاکستان فورم کے اشتراک سے کراچی میں روس پاکستان اے آئی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کا موضوع مصنوعی ذہانت، جدت اور سائنسی تعاون کے ذریعے مستقبل کی تعمیر تھا۔

تقریب میں روسی سفارتی حکام، حکومتی نمائندوں، ماہرینِ تعلیم اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

روسی ہاؤس کے ڈائریکٹر نکیتا کوسیاکوف اور سندھ حکومت کے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ایم علی راشد سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت میں روس پاکستان تعاون، نوجوانوں کی تربیت، تحقیق، صنعت میں اے آئی کے استعمال اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی پر گفتگو کی گئی۔

مقررین نے دونوں ممالک کے درمیان تحقیق، معلومات کے تبادلے اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

کانفرنس کے اختتام پر روس اور پاکستان کے درمیان اے آئی اور سائنسی شعبے میں دیرپا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں