کاروباری برادری کے لیے کام کیا جائے، بشیر جان محمد، سستی بجلی کی ضرورت ہے ، زبیر طفیل
تقریب سے خالد تواب کا خطاب، حنیف گوہر، معین حیدر، احسن بختاوری، زبیر چھایا، وسیم الرحمان اور طارق حلیم کی بھی خاص شرکت
کراچی ( علیم نواب خان سے) فیڈ ریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں برسر اقتدار یونائٹیڈ برنس گروپ ( یو بی جی) کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بینکوں میں پیسہ رکھنے سے کاروبار نہیں چل سکتے معیشت کو فعال بنانے کیلئے سرمایہ کاری اور صنعتوں کا چلنا ضروری ہے، ہم نے شیڈو بجٹ تجار کر لیا ہے جو جلد ہی پیش کیا جائے گا ، یو بی جی نے معاشی بہتری کیلئے ایک اکنا مک تھنک ٹینک قائم کیا ہے جو نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز دے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب صدر یو بی جی زبیر عیل بیر فیل کی جانب سے اپنے اعزاز با میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے معروف صنعتکار اور سماجی رہنما بشیر جان محمد ، خالد تو اب اور میزبان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر، ثاقب فیاض مگوں ، سلمان طفیل، مظہر علی ناصر، حنیف گوہر، احسن بختاوری ، ڈاکٹر عبدالباری، طارق حلیم، میاں زاہد حسین ، وسیم الرحمان، ملک خدا بخش عمر ریحان را شد صدیقی ، ڈاکٹر عمران یوسف ، شہزاد مبین اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹریڈ پالیسی میں اس بات کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے کہ جو 80 انڈسٹری بندہو گئی ہیں وہ کیسے چلائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی سے روابط کیلئے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان بھی گیا ہوں جبکہ 13 سے زائد مرتبہ کے پی کے بھی گیا تا کہ وہاں کی بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی حاصل کر سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں اقتدار اور اپوزیشن گروپس نے ہاتھ ملا لئے ہیں کیونکہ جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو پھر ہماری عزت نہیں ہوتی اور حکومتیں اسکا فائدہ اٹھاتی ہیں ، ہمیں بشیر جان محمد نے کہا کہ آپس کا فساد ختم کر کے ایک ہو کر کاروباری برادری کیلئے کام کیا جائے ،انجم نثار بھی اہم ترین لیڈر ہیں اور ہم نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر جدو جہد کرنے کا عہد کیا ہے ، مشاورت سے پانچ رکنی ، : ہائی پاور کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو فیڈ ریشن کیلئے میرٹ پر ووٹ بینک رکھنے والے امیدواروں کی نامزدگی کرے گی ، امیدواروں کو یہ سوچ کر آگے آنا ہوگا کہ فیڈریشن میں تندہی کے ساتھ دو سال بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنی ہے ہلکی اکنامی کو ٹھیک کرنا ہے، ہمیں رزلٹ چاہیے تا کہ ہم ایف پی سی سی آئی کا معیار بلند کر سکیں ، اس کے ساتھ ہی بشیر جان محمد کی سربراہی میں ایک اکنا مک تھنک ٹینک بھی قائم کر دیا گیا ہے، اس نے پانچ سالہ اکنا مک ڈیویلپمنٹ پلان بنایا اور شیڈو بجٹ تیار کر لیا ہے ۔ صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ ایس ایم تنویر یو بی جی کے باہمت سر پرست اعلیٰ ہیں جو دور دراز علاقوں میں جا کر بزنس کمیونٹی کے مسائل معلوم کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں ان کی وجہ سے یو بی جی کا مستقبل بہت محفوظ ہے۔ انہوں نے کہاک آئی ہی پیز ناور انرجی ابھی تک مسئلہ ہیں ، صنعتوں کو مہنگی بجلی اور ت گیں مل رہی ہے جابکہ برآمدات کی تیزی اور عالمی مارکیٹ میں مسابقت کیلئے ملکی انڈسٹری کو سستی بجلی اور گیس کی ضرورت ہے۔ بشیر جان محمد نے کہا کہ ایس ایم تنویر بلاشبہ ایس ایم منیر کی بہترین جانشین ہیں ، خوشی ہے کہ ملک کی پوری بزنس کمیونٹی متحد ہوگئی ہے، حکومت ہمیں لڑاتی تھی مگر اب ہم ایک ہیں اور اب ایک ہی الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب ایلیٹ کلاس کیلئے بے پناہ مسائل ہیں تو غریب آدمی کا کیا حال ہوگا، لہذا اب ملک کیلئے دینے کا وقت آگیا ہے، بزنس مین کے نام پر اسکول اور ہسپتال قائم ہونا چاہیئے ۔ خالد تو اب نے کہا کہ ہم موجودہ حالات میں لڑائی جھگڑے کے متحمل نہیں ہو سکتے ، اس وقت ضرورت ہے کہ ملک کے بہتر مفاد میں انڈسٹریاں لگیں تا کہ بے روزگارہ کم ہو سکے۔