5اگست کا سیاہ دن اس بات کا ثبوت ہے کہ جبر اور طاقت سے کسی قوم کی شناخت ختم نہیں کی جا سکتی۔ بھارت کا غصب شدہ اقدام نہ کشمیریوں کا جذبہ دبا سکا ہے، نہ ہی اسے عالمی سطح پر کوئی قانونی جواز مل سکا ہے۔ طاقت کا غرور عارضی ہوتا ہے، لیکن حق اور انصاف کی آواز ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم اور آبادیاتی تبدیلیاں فوری بند کرنا ہوں گی۔
پاکستان کی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول تک ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنتے رہیں گے۔ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو نہ دبایا جا سکا ہے، نہ دبایا جا سکے گا!”
