سجل علی کے حالیہ ڈارک فوٹو شوٹ | اداکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا.

سجل علی کے حالیہ ڈارک فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل حاصل کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے نئے فیشن شوٹ سے مداحوں کو حیران کر دیا، جس میں انہوں نے لمبی وِگ، گہرے میک اپ اور سیاہ رنگ کے ملبوسات کے ساتھ مکمل ڈارک لُک اپنایا۔

سپر اسٹار کو “زنجیریں” کے بعد بالکل نئے انداز میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ یہ ایک ہائی کانسیپٹ فیشن شوٹ ہے، جس میں سجل علی نے اپنے منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔ تاہم، سوشل میڈیا پر ان کے اس لُک پر صارفین کی آراء تقسیم نظر آئیں۔ کچھ مداحوں نے ان کی تعریف کی، جبکہ بعض نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایک اور مداح نے کہا، “وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔” جبکہ ایک صارف نے لکھا، “زنجیریں میں تو وہ بہت اچھی لگ رہی تھیں، اب یہ کیا انداز ہے؟” ایک اور تبصرے میں انہیں “چڑیل” سے بھی تشبیہ دی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں