اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ ویڈیو میں وہ کراچی کی سڑکوں پر اوپن روف گاڑی میں کافی پیتے ہوئے اور گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دیں۔
صارفین نے ملک میں جاری افسوسناک واقعات کے دوران ان کی اس پوسٹ کو بے حسی قرار دیا۔ خاص طور پر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد کئی صارفین نے ہانیہ عامر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بڑی سوشل میڈیا فالوونگ کو اہم قومی اور انسانی مسائل کے لیے استعمال کریں اور متاثرہ خاندانوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔
