نفسیاتی مریضہ عورت ہے یہ!!! اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر تشدد… مداح اداکارہ پر پھٹ پڑے! ویڈیو وائرل

میرا ایک بار پھر گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر میرا کو ایک بحث کے بعد اپنی ملازمہ کو مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کلپ میں میرا اپنی ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس کے بعد صورتحال مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔

ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ میرا نے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرا ذہنی طور پر مستحکم نہیں ہیں۔ ملازمہ کا کہنا تھا:
“انہوں نے مجھے بہت زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، میرا چہرہ دیکھیں، انہوں نے مجھے ہر جگہ مارا ہے اور وہ بالکل نارمل نہیں ہیں۔”
چند سال قبل بھی میرا ایک ٹیلی ویژن چینل پر میک اپ آرٹسٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے خبروں میں آئی تھیں۔
تازہ ویڈیوز اس وقت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Aaj TV (@aajnewsofficial)

اپنا تبصرہ لکھیں