مہرو النساء اقبال کی ایک سینئر اداکارہ کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے گفتگو

مہرو النساء اقبال کئی بڑے ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے ہر کردار میں بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔ ڈرامہ ’’میری بہوائیں‘‘ میں بھی ان کا کردار بے حد مقبول ہوا، جبکہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ انتہائی محنت اور مصروفیت کے دوران ایک سینئر اداکارہ کی جانب سے نامناسب رویے کا سامنا کر چکی ہیں۔

مہرو النساء کے مطابق یہ واقعہ کورونا وبا کے دنوں کا ہے، جب وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کا معمول انتہائی مصروف تھا اور وہ اپنے خاندان کو بھی بہت یاد کر رہی تھیں۔ اس دوران ان کی طبیعت بھی خراب محسوس ہونے لگی، جس پر انہوں نے پروڈیوسرز سے درخواست کی کہ چیک اپ کے لیے ان کے لیے گاڑی کا انتظام کیا جائے۔

وہ شوٹنگ کے وقفے کے دوران چیک اپ کے لیے گئیں، جہاں ان کا درجہ حرارت 99 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مہرو النساء نے بتایا کہ ایک سینئر اداکارہ نے ان سے طبیعت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اپنی تشخیص کے بارے میں بتایا۔ ان کے مطابق اس پر مذکورہ اداکارہ شدید پریشان اور ناراض ہو گئیں اور کہا کہ ’’آپ کو کورونا ہے اور آپ نے سیٹ پر مجھے گلے لگایا تھا، آپ نے مجھے بھی متاثر کر دیا ہوگا۔‘‘

اداکارہ کے مطابق بعد میں پروڈیوسرز نے اس رویے پر ان سے معذرت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں