روس ہاؤس میں دو روزہ تھیٹر ورکشاپ، نوجوانوں کو اداکاری اور اسٹیج پرفارمنس کی عملی تربیت.


روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت اور نیشنل آرٹس آرگنائزیشن کے اشتراک سے دو روزہ تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی نگرانی تھیٹر سے وابستہ وجیح وائز نے کی۔ ورکشاپ میں طلبہ کو اداکاری، تھیٹر اور اسٹیج پرفارمنس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء نے تھیٹر کی بنیادی تکنیکوں، کردار نگاری اور اسٹیج پر پرفارمنس کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں فنونِ لطیفہ بالخصوص تھیٹر سے وابستگی کو فروغ دینا اور انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں