کراچی: پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار؛ مقتولہ کا بھائی ہی قاتل نکلا

ملیر سعود آباد میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے جوڑے کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج نے سفاکیت کو بے نقاب کر دیا؛ مقتولین کو عدالت سے تحفظ بھی حاصل تھا

کرائم رپورٹر بلال بخشی | 26 مئی 2026

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو دن دہاڑے قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ حل ہو گیا ہے۔ پولیس نے سچل تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم مقتولہ لڑکی کا اپنا حقیقی بھائی ہے، جس نے تفتیش کے دوران اپنے بہن اور بہنوئی کو “غیرت کے نام پر” قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

کراچی میں افسوسناک واقعہ: نوجوان لڑکے کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون گرفتار

واقعہ کا پس منظر اور سی سی ٹی وی فوٹیج
یہ لرزہ خیز واقعہ ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب نادرا اور پاسپورٹ آفس کے سامنے پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان سفید رنگ کی کار کا پیچھا کر رہے تھے۔ سعود آباد پاسپورٹ آفس کے قریب پہنچتے ہی موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ملزم نے چلتی موٹر سائیکل سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

کراچی: عیدِ قرباں کی آمد کے ساتھ ہی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ؛ منگھوپیر میں دن دہاڑے ڈکیتی، ویڈیو وائرل

فائرنگ کے بعد ملزمان کالا بورڈ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فوٹیج میں یہ بھی دکھائی دیا کہ فائرنگ کے بعد کار رک گئی، جس سے ایک شخص خوفزدہ حالت میں نکل کر بھاگ کھڑا ہوا، جبکہ میاں بیوی دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

عدالتی تحفظ کے باوجود سفاکیت
پولیس کے مطابق، مقتول جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی اور انہیں عدالت سے قانون (63 سی آر پی سی) کے تحت تحفظ حاصل تھا۔ اس کے باوجود ملزمان نے انہیں تاک کر نشانہ بنایا۔ مقتولہ کے بھائی کی گرفتاری کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ واقعہ ‘غیرت کے نام پر قتل’ کا شاخسانہ ہے۔

لاہور: پراپرٹی ڈیلر کے بہیمانہ قتل کا معما حل، کرایہ دار خاتون آشنا سمیت گرفتار

پولیس نے گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ اس کے مفرور ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس واقعے نے شہر میں ایک بار پھر ‘کاروکاری’ اور پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کے تحفظ کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں