کمیڈا کے صدر منہاج گلفام کا بلدیہ موبائل مارکیٹ کا دورہ، کمیڈا آفس کا افتتاح، چیئرمین کمیڈا بلدیہ موبائل مارکیٹ فرقان قادری کی جانب سے شاندار استقبال

تاجر برادری کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے،کمیڈا ہمیشہ تاجرون کے حقیوق کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، منہاج گلفام،راشد خان المعروف راشد لالہ کی خصوصی شرکت

کراچی (رپورٹ: وسیم خان )صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ محمد منہاج گلفام نے اپنی کابینہ کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ ٹاؤن KMEDA فرحان قادری کی خصوصی دعوت پر بلدیہ موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں KMEDA سب آفس کی افتتاحی تقریب نہایت پُروقار انداز میں منعقد ہوئی اس موقع پر تاجروں اور مارکیٹ کے عہدیداران کی جانب سے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا وفد میں کلفٹن ڈیفینس مال کے صدر راشد خان ، بنارس موبائل مارکیٹ قائد آباد موبائل مارکیٹ میٹروول موبائل مارکیٹ، گلشن شیر شاہ اور دیگر موبائل مارکیٹس کے عہدیداران بھی شریک تھے.

صدر KMEDA محمد منہاج گلفام نے سب آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے، اور KMEDA ہمیشہ تاجروں کے حقوق، مسائل کے حل اور مارکیٹس کی ترقی کے لیے عملی کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے چیئرمین بلدیہ ٹاؤن فرحان قادری کو جدید اور شاندار آفس کے قیام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ آفس بلدیہ ٹاؤن کے تاجروں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ آخر میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا شرکاء نے فرحان قادری کی محبت، خلوص، بہترین انتظامات اور پرتپاک مہمان نوازی کو بے حد سراہا اور اس کامیاب و یادگار تقریب کو تاجر برادری کے اتحاد اور باہمی بھائی چارے کی خوبصورت مثال قرار دیا اس موقع پر ڈیفنس کلفٹن مال ایسوسی ایشن کے صدر راشد خان المعروف راشد لالہ بھی موجود تھے انہوں نے

اپنا تبصرہ لکھیں