کراچی میں افسوسناک واقعہ، ٹریفک پولیس افسر کا لوڈڈ اسلحہ لاتے ہوئے 17 سالہ بیٹی گولی لگنے سے جاں بحق!

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 8 جولائی 2026

کراچی کے علاقے نیو کراچی پولیس کوارٹرز میں گھر کے اندر فائرنگ کا ایک انتہائی دردناک اور پراسرار واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راحت کی 17 سالہ بیٹی ایلاف گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔

ایس ایچ او شکیل اعوان اور ہیڈ محرر ارسلان انصاری کے مطابق، اے ایس آئی راحت اپنی سرکاری ڈیوٹی پر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس نے اپنی بیٹی ایلاف سے لوڈڈ اسلحہ اٹھا کر لانے کو کہا۔ کمسن ایلاف جب اپنے والد کا گن پوائنٹ پر لوڈڈ ہتھیار لا رہی تھی، تو اس دوران اچانک اتفاقیہ گولی چل گئی، جس کی زد میں وہ خود آ گئی۔ گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ انٹر کی طالبہ تھی اور واقعے کی ہر زاویے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں