یہ دن با دن فحش ہوتی جارہی ہے! حرا مانی کی کرینہ کپور کی تھرڈ کلاس ممیکری! مداحوں نے اداکارہ کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی

حال ہی میں حرا مانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے فلم ’اشوکا‘ کے مشہور گانے ’سن سنانا‘ میں کرینہ کپور کی نقل اتارنے کی کوشش کی۔ حرا مانی نے سیاہ شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور اپنا میک اپ کروا رہی تھیں کہ اسی دوران انہوں نے کرینہ کپور کے انداز کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اس مشہور گانے میں کرینہ کپور کے ہاتھوں کی حرکات، ڈانس اسٹیپس اور چہرے کے تاثرات کو دوبارہ پیش کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی نقل کی کوشش کو ’تھرڈ کلاس‘ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے سخت تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’یہ دن بہ دن زیادہ فحش ہوتی جا رہی ہیں۔‘‘

ایک اور صارف نے کہا: ’’ہم ان کے نام سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں، ان کے نام میں صرف ایک حرف کی کمی ہے اور وہ D ہے۔‘‘
ایک صارف نے لکھا: ’’میرا خیال ہے کہ یہ سستی چرس کے نشے میں ہیں۔‘‘
ایک اور صارف نے کہا: ’’اس طرح کی حرکتیں عام طور پر طوائفیں کرتی ہیں، میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسی ویڈیوز کو لائیک نہ کریں۔‘‘
مداحوں نے حرا کو اس طرح کی آزادی دینے پر مانی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی لوگوں نے تو مانی پر اپنی اہلیہ کی کمائی پر انحصار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں