کراچی ویب ڈیسک | 3 جون 2026
کراچی کے علاقے ولایت علی کالونی میں میاں بیوی پر تیز دھار آلے اور پتھروں سے وحشیانہ حملہ کرنے والے دو ملزمان کو اقبال مارکیٹ پولیس نے ایک مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، دو روز قبل پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں 50 سالہ مرشد اور ان کی 45 سالہ اہلیہ فیروزہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل عرف اسلم کو زخمی حالت میں جبکہ اس کے ساتھی اکرم عرف لنگڑا کو بحفاظت گرفتار کر لیا۔
گھوٹکی: شدید مٹی کے طوفان اور آندھی کا قہر، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ یہ پورا تنازعہ مکان کے کرایے اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی پر کھڑا ہوا۔ مقتولہ نے اپنا مکان ملزم اکرم کو کرائے پر دیا تھا، تاہم ادائیگیوں کے تنازع پر خاتون نے مکان خالی کروانے اور بقایا جات کی وصولی تک کرائے دار کا سامان تالے میں بند کر کے روک لیا تھا۔ اس اقدام سے مشتعل ہو کر ملزم اکرم نے اپنے بہنوئی سہیل عرف اسلم کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر میاں بیوی پر تیز دھار آلے اور پتھروں سے حملہ کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر تشدد میں استعمال ہونے والا پتھر بھی برآمد کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب رہے ہیں۔ ان کے قبضے سے ملنے والا موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ زخمیوں کے بیٹے محمد شکیل کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ علاقے کے رہائشیوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں ایسے پرتشدد واقعات کا تدارک ہو سکے۔
گھریلو ملازمہ کا اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران المناک انتقال، کیس میں قتل کی دفعات شامل
”کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار“ ایک تبصرہ