ویب ڈیسک (12 جون 2026)
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ اس بار ان کی مقبولیت کا سبب کوئی نیا ڈرامہ یا فلم نہیں، بلکہ ان کی حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت ہے جس کے بعد مداحوں کے درمیان اداکارہ کے ‘امید سے ہونے’ کے بارے میں چہ مگوئیاں زور پکڑ گئی ہیں۔نیلم منیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا اور اپنی بہترین اداکاری کے دم پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں جگہ بنائی۔ شادی کے بعد اداکارہ زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں اور شوبز سرگرمیوں سے نسبتاً دور رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی کسی بھی تقریب میں آمد مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں نیلم منیر ایک تقریب میں شاہی نیلے رنگ کے لباس میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے افتتاحی ربن کاٹا اور مداحوں سے ملاقات کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ اداکارہ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔ تقریب کے دوران نیلم منیر نہایت پُراعتماد اور خوشگوار انداز میں نظر آئیں، انہوں نے شرکاء سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور مداحوں کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے بعد جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے، وہیں دوسری جانب اداکارہ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس خاموشی کے باوجود سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے صارفین ان کی زندگی کے اس ممکنہ نئے مرحلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔فی الحال یہ خبریں قیاس آرائیوں تک محدود ہیں اور مداح اب بھی نیلم منیر کی جانب سے کسی باضابطہ تصدیق کے منتظر ہیں۔