سسٹرالوجی پاکستان کی معروف بہنوں پر مشتمل یوٹیوبرز ہیں، جو اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سسٹرالوجی کی کم عمر بہنیں فلم دیکھنے سینما گئیں، جہاں وہ اسپائیڈر مین سے متاثرہ لباس میں نظر آئیں۔ ان کے ولاگ کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “حیا کہاں گئی؟” جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، “یہ لباس مناسب نہیں لگتا۔” ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، “اِچھاداری مکڑی!”
سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے کی آزادی ہونی چاہیے۔
