روٹری کلب آف کراچی نیکسسز کا اینول گورنر وزٹ پروگرام کا انعقاد

فواد شیخ نے خطبہ استقبالیہ ، علی حیدر نے گورنر کو خوش آمدید کیا، چند ممبرز کو خدمات کے سلسلے میں شیلڈ سے نوازا گیا
ڈسٹرکٹ نومینی فہاد سکندر ، ڈسٹرکٹ گورنر ڈیزینیٹ عبدالجبار شیخ ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری فرقان شیخ کی شرکت
کراچی (بزنس رپورٹر) روٹری کلب آف کراچی نیکسسز کی جانب سے اینول گورنر وزٹ کے حوالے سے مورخہ 08 مئی کو رمادا کریک پر تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ گورنر شکیل قائم خانی اینول گورنر وزٹ شرکت کی ۔ جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ گورنر کے ہمراہ ، ڈسٹرکٹ نومینی فہاد سکندر ، ڈسٹرکٹ گورنر ڈیزینیٹ عبدالجبار شیخ ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری فرقان شیخ نے بھی ان کے ہمراہ شرکت کی جبکہ فواد شیخ ، علی حیدر ، ، ڈاکٹر خالد شیخ ، سلمان جاوید ، نعیم اللہ خان ، سید تراب شاہ ، چوہدری انصر جاوید، فرح جاوید ، نعیم بخاری ، سعید ، شجاعت بیگ ، اسلم خالق ، کوثر اسلم ، جاوید زیدی ، عبدالسلام دادا بھائی، تسلیم احمد ، آرکیٹکٹ اقبال بلوچ ، ثمینہ رانی ، عنا حیدر، فہد انصاری ، زرین انصاری ، سید خرم انیس ، عمران محمود ، ناصر ہاشمی ، فلک ناز ناصر ہاشمی ، مہناز عمران ، شعیب عارف ، حبا خان ، عبدالوہاب ایدھی ، پروفیسر مرشد علی خان ، عارف حسین خان ، ناصرہ خان ، احمد ذیشان سمیت آر سی کے نیکسسز کے ممبران بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے ۔ جن میں نیکسسز میں شمولیت کیلئے نئے ممبران نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز کلام تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس سے پہلے پرتکلف ہائی ٹی کا انعقاد ہوا ۔ کلام تلاوت پاک کے پاک نیشنل اینتھم ترانہ پڑھا گیا ۔ تقریب میں فواد شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور گورنر کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے بتایا کہ ان کے کلب نے ایک سال میں جو پروجیکٹ کیے ہیں ان کی اینول رپورٹ گورنر کو پیش کی ۔ انہوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ آر سی کے بے تحاشہ پروگراموں گورنر آئے اور بہت سے پروگراموں کا افتتاح بھی خود کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے 10 مہینے میں آپ کی لیڈر شپ میں اور آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں جو آپ نے آر سی کے نیکسسز کے ساتھ کیا ۔ انہوں نے آنے والے اور موجودہ پروجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سیکریٹری جنرل محمد علی حیدر نے اپنے خطاب میں گیارہ مہینے کے پروجیکٹ رپورٹ کی فردر فردر بریفنگ دی حاضرین کو ۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ پچھلے گیارہ مہینوں میں مختلف پروجیکٹس میں کوئی سوا کروڑ کے فلاحی کام کر چکا ہے اور بہت سے پروجیکٹ کرنے جارہے ہیں ۔ انہوں نے سید تراب شاہ کو روٹری نیکسز کے پرنٹ میڈیا کے حوالے سے خدمات انجام دینے پر سراہا ۔انہوں نے بتایا کہ جب سے سندھ مولک پروجیکٹ جو ہے وہ آئوٹ آف اسکول چلڈرن کا پروجیکٹ ہے جو یونیسیف اور سندھ لٹریسی ایجوکیشن کے ساتھ مل کر اس ایم اویو پر سائن ہوئے ہیں اور یہ پروجیکٹ سندھ میں بچوں کو دوبارہ اسکول لانے کیلئے ایک پروگرام ترتیب دے گا یہ پروگرام تین سال کا ہوگا ۔ اس میں دو ضلعے ایک سامارو کا ایک کراچی کا ڈسٹرکٹ کیماڑی کو پائلٹ پروجیکٹ کے تحت روٹری نے ایڈاپٹ کیا ہے اور روٹری اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر وہاں یہ کام شروع کرنے والی ہے ۔ پولیو مہم کے بعد آنے والے دنوں میں روٹری کا یہ سگنیچر پروجیکٹ ہوگاجس میں پاکستان میں اس وقت ڈھائی کروڑ بچہ اسکول سے باہر ہے جنگی بنیادوں پر ان بچوں کو دوبارہ اسکول میں لانے کی ضرورت ہے ۔ اسکلز دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی غلط ہاتوں میں نہ جائیں ۔ اس کے علاوہ آر سی کے نیکسسز نے ایجوکیشن میں تعلیم کے فروغ ، صحت کے فروغ کیلئے ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے جو پروجیکٹ کیے ہیں ان کی تفصیلات بتائی گئیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ روٹری کلب آف کراچی نیکسسز ڈسٹرکٹ کا دوسرا بڑا کلب بن چکا ہے ان ٹرم آف ممبرشپ ان ٹرم آف پروجیکٹس، سروس پروجیکٹس آر سی کے نیکسسز کی سال کے شروع میں تعداد 37 تھی اور آج 54 ہے اور آنے والے دنوں میں یہ انشاء اللہ تعالیٰ 60 تک پہنچ جائے گی ۔ آر سی کے نیکسسز کے نئے ممبران کا انٹروڈکشن سیکریٹری جنرل نے کرایا ۔ اور انہوں نے فرداً فرداً گورنر سے ان کا تعارف کروایا۔ اور آنے والے دنوں میں انہوں نے روٹری کا روڈ میپ بھی دیا۔ انہوں نے ان تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پروجیکٹس میں اور ایکٹویٹیز میں حصہ لیا اور کلب کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں حصہ لیا۔ روٹری کلب آف کراچی نیکسسز سیکریٹری جنرل محمد علی حیدر نے اس موقع پر اعلان کیاکہ وہ چند ممبرا کو انعام دینا چاہتے ہیں جن ممبر کو ریکگونائزڈ کرانا چاہتے ہیں جن کی سروسز کی وجہ سے روٹری کلب آف کراچی نے یہ ترقی حاصل کی ۔ جن میں راشد ہاشمی ، چوہدری انصر جاوید کو بہترین سروس ادا کرنےپر گورنر نے شیلڈ سے نوازا ۔ اس کے علاوہ عنا حیدر اور فہد انصاری کو ولینٹیئر کے طور پر بہترین کام کرنے پر انعام سے نوازا گیا ۔ آخر میں فواد شیخ نے گورنر کو مومنٹو شیلڈ پیش کی ۔ سابقہ صدور ڈاکٹر خالد شیخ ، جنید حامد اور خرم انیس نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے ۔ اسلم خالق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے آج کے پروگرام کو کامیاب بنایا ۔ اس موقع پر گورنر نے تمام ممبران کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا اور آنے والے نئے 10 ممبران کو اعزازی پن لگائی گئیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں