سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، سرمایہ کاروں کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 6 جون 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں غیر متوقع اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 124 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں آنے والی اس بڑی گراوٹ کے اثرات فوری طور پر پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کا قہر، حبس اور گرمی سے 4 افراد جاں بحق، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا خدشہ

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں شدید تنزلی دیکھی گئی، جہاں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 240 روپے کی نمایاں کمی کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اچانک گراوٹ مارکیٹ کے مجموعی رجحان میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

ڈینیوب پراپرٹیز کی عالمی توسیع: لندن کے نائٹس برج میں نئے سیلز آفس کا افتتاح

صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 267 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 421 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 202 روپے پر آ گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس تیزی سے کمی کے بعد خریداروں کی جانب سے مارکیٹ کے ردعمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی نرخوں میں مزید ردوبدل کا امکان برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں