انسانیت شرما گئی : درندے باپ نے ہوٹل لیجا کر بیٹی کی عزت لوٹ لی ، مسلسل زیادتی

لاہور: سوتیلے باپ کی درندگی، 18 سالہ بیٹی کو دم کروانے کے بہانے ہوٹل لے جا کر زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور(رپورٹ: محمود علی صدیقی )صوبائی دارالحکومت میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک سفاک سوتیلے باپ نے اپنی 18 سالہ بیٹی کو دم کروانے کے بہانے ہوٹل لے جا کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد شاکر اپنی سوتیلی بیٹی کو دم کروانے کا جھانسہ دے کر ڈیفنس کے علاقے میں واقع “دی گرینڈ آرچرڈ ون ہوٹل” کے ایک کمرے میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں بھی دیں کہ اگر اس نے کسی کو واقعے کے بارے میں بتایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کراچی میں نو بیاہتا لڑکی کی پراسرار موت: بلدیہ ٹاؤن میں پھندا لگی لاش برآمد، والد نے شوہر کو قاتل قرار دے دیا!

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ اختر نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاکر کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کیس کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ شفاف اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال، ایس آئی محمد آصف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ معاشرے میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

18 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی مبینہ گینگ ریپ اور اسقاطِ حمل کے بعد ہلاکت کا کیس ایک انتہائی پیچیدہ اور مشکوک موڑ پر پہنچ گیا

اپنا تبصرہ لکھیں