ہل پارک متنازعہ پلاٹ کی بانڈری وال مسماری کیس، سندھ حکومت اور کے ایم سی کو نوٹس

عدالت نے فریقین سے 11 جون تک جواب طلب کر لیا، درخواست گزار نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا

کراچی (کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ہل پارک کے متنازعہ پلاٹ کی باؤنڈری وال کی مسماری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سہیل اقبال صدیقی مذکورہ پلاٹ کے قانونی مالک ہیں۔ کے ایم سی نے 2 جون کو بغیر کسی قانونی نوٹس اور اختیار کے پلاٹ کی بانڈری وال مسمار کی۔ پی ای سی ایچ ایس کے خط کے مطابق متنازع پلاٹ ہل پارک کی حدود میں شامل نہیں۔ مذکورہ پلاٹ مکمل طور پر پی ای سی ایچ ایس کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اراضی کا مکمل ریکارڈ پی ای سی ایچ ایس کے پاس ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز: مشتاق رانا نئے چیف فنانشل افسر تعینات، آئی اے ٹی اے کا اہم آڈٹ پیر سے شروع!

کے ایم سی نے 21 اپریل کو پلاٹ پر باونڈری وال کی تعمیر کی این او سی جاری کی۔ بانڈری وال کی مسماری غیر قانونی اور بلا اختیار ہے۔ ذمہ داران کیخلاف انکوائری اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیا جائے۔ متعلقہ حکام کو دخل اندازی سے روکا جائے۔ عدالت نے حکومت سندھ، کے ایم سی، پی ای سی ایچ ایس اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 11 جون تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی ڈائریکٹر لینڈ، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہل پارک، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کا قہر، حبس اور گرمی سے 4 افراد جاں بحق، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا خدشہ

ہل پارک متنازعہ پلاٹ کی بانڈری وال مسماری کیس، سندھ حکومت اور کے ایم سی کو نوٹس“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں