A sleek visual graphic depicting a yarn spool and global export arrow representing international textile trade exhibition without text

عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا بڑا دھماکہ! 8 نامور کمپنیاں شنگھائی ایکسپو میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی

نمائش 25 سے 27 اگست تک ہوگی،ایکسپورٹرزبرآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم
کراچی:انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو خزاں ایڈیشن2026میں 8پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی،یہ نمائش 25 سے 27 اگست 2026 تک نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر شنگھائی میں منعقد ہو گی۔ایشیا کے معروف ٹیکسٹائل سورسنگ پلیٹ فارم پر ہونے والی ان مشترکہ نمائشوںمیں عالمی سپلائرز، مینوفیکچررز، خریداروں اور سورسنگ کے پیشہ ور افراد ملبوسات کے تانے بانے، یارن، فائبر، لوازمات، پرفارمنس ٹیکسٹائل اور پائیدار حل میں جدید ترین ایجادات کی تلاش کے لیے ایک چھت تلے جمع ہوں گے۔اس سال کے خزاں ایڈیشن کی ایک نمایاں خصوصیت ”ایکو نوجی حب“ ہے، جس میں نیکسٹ جنریشن کے قدرتی، حیاتیاتی اور ری سائیکل شدہ ٹیکسٹائل سلوشنز پیش کیے جائیں گے؛ یہ حل صنعت کو زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب منتقلی میں معاون ثابت ہوں گے۔سال2026 کا ایڈیشن بھی کارکردگی پر مبنی ٹیکسٹائل ، پائیداری اور ڈیجیٹل تبدیلی پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا، جو ملبوسات کی عالمی صنعت کی بدلتی ہوئی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس 2025 کے خزاں ایڈیشن میں 26 ممالک اور خطوں سے 3,700 سے زائد نمائش کنندگان اور 123 ممالک و خطوں سے ایک لاکھ سے زیادہ خریداروں نے شرکت کی، جبکہ ’یارن ایکسپو خزاں ایڈیشن میں 16 ممالک اور خطوں سے تقریباً 580 نمائش کنندگان اور 22 ہزار سے زائد شرکاءشریک تھے ۔انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس خزاں ایڈیشن2026 میں پاکستان سے ایزگارڈ نائن، کوہ نور ملز، محمود ٹیکسٹائل ملز اور ڈائمنڈ ڈینم بائے سیفائر اعلیٰ معیار کے ملبوساتی کپڑوں کی ایک متنوع رینج نمائش کےلئے پیش کریں گے اور پاکستان کی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کی مہارت کو اجاگر کریں گے۔یارن ایکسپو خزاں ایڈیشن2026میں ایبٹیکس انٹرنیشنل، احسان کاٹن پروڈکٹس، این وی ٹیکس سورسنگ اور زیامین نسیم ٹریڈ کمپنی شرکت کریں گے اور اعلیٰ معیار کی یارن مصنوعات پیش کریں گے، یہ مصنوعات یارن کی تیاری میں پاکستان کی مضبوط صلاحیتوں اور عالمی ٹیکسٹائل کی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کریں گی۔سال 2026کے خزاں ایڈیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکسٹائل کی تجارت کے دنیا کے نمایاں ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک پر اپنے ٹیکسٹائل اور یارن کے جدید ترین نمانے پیش کرنے، بین الاقوامی خریداروں اور سورسنگ کے ماہرین سے روابط قائم کرنے، موجودہ کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے اور برآمدات کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں