لبریکنٹس کی بلاتعطل فراہمیکی جائے،ملک خدا بخش، باہمی رابطے جاری رہیں گے،پی ایس او
کراچی(10اگست2026)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پٹرولیم ریٹیل سیکٹر سے متعلق مختلف امور اور پی پی ڈی اے و پی ایس او کے باہمی مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکریٹری اطلاعات، پی پی ڈی اے بابر علی چوہدری کے مطابق اجلاس میں پی پی ڈی اے کے چیئرمین ملک خدا بخش،وائس چیئرمین طارق حسن،انورکمال، سعید خان، انور حیدر، امیر خان اور رضوان بھی موجود تھے ۔ جبکہ اجلاس میں پی ایس او کی جانب سے چیف کمرشل آفیسرامیر سیف، ڈپٹی چیف کمرشل آفیسر (ساو ¿تھ)راجہ عمران،اسد رضا فیض(کنزیومر بزنس)،کاشف صدیقی،ریجنل ہیڈ، ساو ¿تھ کمرشل سیلزخواجہ امیر اوربزنس مینیجر، کمرشل سیلز کراچی امجد خان نے شرکت کی۔ پی پی ڈی اے کے چیئرمین ملک خدا بخش نے فورس لبریکنٹس کی مناسب تقسیم اور بلاتعطل فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کے آو ¿ٹ لیٹس کے لیے لبریکنٹس کی منصفانہ اور ضرورت کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جائے۔پی پی ڈی اے کے وفد نے لبریکنٹس کی مارکیٹ میں رائج قیمتوں اور ریٹیل آو ¿ٹ لیٹس پر مقررہ سرکاری قیمتوں کے درمیان نمایاں فرق پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے نشاندہی کی کہ قیمتوں میں اس فرق کے باعث پرنسپل کو خاطر خواہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پی ایس او انتظامیہ نے اس معاملے کی تحقیقات اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سروے کرانے پر اتفاق کیا۔پی ایس او انتظامیہ نے پی پی ڈی اے کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اجلاس میں اٹھائے گئے تمام مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے کر انہیں حل کیا جائے گا۔پی ایس او نے پی پی ڈی اے اور اس کے ارکان سے مسلسل تعاون کی بھی درخواست کی تاکہ ایندھن کی خریداری اور سپلائی صرف پی ایس او کے ریٹیل آو ¿ٹ لیٹس کے ذریعے جاری رکھی جائے۔ پی ایس او انتظامیہ نے کہا کہ پی پی ڈی اے اور اس کے ارکان کے مسلسل تعاون سے پی ایس او اپنی سرگرمیوں کو مزید مو ¿ثر اور بلاتعطل انداز میں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید مستحکم کرسکے گا۔اجلاس میں دونوں فریقین نے باہمی رابطے، تعاون اور زیرِ التوا مسائل کے بروقت حل کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ پٹرولیم ڈیلرز برادری کے مفادات کا بہترین انداز میں تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
