عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی زندگی میں نئے باب کا آغاز؟ دلہن کے روپ نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور معروف ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے والی ثانیہ نے حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی جس نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی۔

ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس اور دلکش کندن جیولری میں ملبوس نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ مسکراتے ہوئے ایک شخص سے پوچھتی ہیں، “میں کیسی لگ رہی ہوں؟” جس پر جواب آتا ہے، “میری دلہن لگ رہی ہو۔”

ویڈیو کے ساتھ ثانیہ نے کیپشن لکھا:

“Start of a New Chapter in Life – Alhamdulillah”

یعنی “زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔”

View this post on Instagram

A post shared by @sannia_ashfaq2

اس مختصر پیغام نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا کہ آیا ثانیہ اشفاق نے واقعی اپنی زندگی میں کسی نئے رشتے کا آغاز کر دیا ہے یا پھر یہ کسی برائیڈل فوٹو شوٹ یا ماڈلنگ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

طلاق کے بعد مسلسل خبروں میں رہیں

گزشتہ چند ماہ کے دوران ثانیہ اشفاق اپنی ذاتی زندگی سے متعلق متعدد انکشافات کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ انہوں نے مختلف مواقع پر اپنی ازدواجی زندگی، طلاق اور بعد از طلاق پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بیانات میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلاق سے قبل انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور علیحدگی کے بعد بھی مختلف معاملات نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔ ان بیانات نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، تاہم ان معاملات پر مختلف آراء بھی سامنے آئیں۔

مداحوں کا مثبت ردعمل

ثانیہ اشفاق کی نئی ویڈیو پر ہزاروں مداحوں نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا:

“خوشی ہوتی ہے جب کسی خاتون کو مشکل وقت کے بعد دوبارہ مسکراتے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے دیکھتے ہیں۔”

جبکہ کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو ممکنہ شادی کی نہیں بلکہ کسی نئے برائیڈل یا ماڈلنگ پراجیکٹ کا حصہ ہو سکتی ہے۔ بعض مداحوں نے دعا کی کہ اگر ثانیہ واقعی اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں تو انہیں ہمیشہ خوشیاں نصیب ہوں۔

تاحال ثانیہ اشفاق نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی انسٹاگرام پوسسٹ کسی نئی شادی کی طرف اشارہ ہے یا صرف ایک تخلیقی یا برانڈ شوٹ کا حصہ۔ اس لیے سوشل میڈیا پر جاری تمام قیاس آرائیاں فی الحال غیر مصدقہ ہیں۔

البتہ ایک بات واضح ہے کہ ثانیہ اشفاق اپنی مثبت شخصیت، اعتماد اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے ذریعے مداحوں کی توجہ مسلسل اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں، جبکہ ان کی تازہ پوسٹ نے ایک بار پھر ان کے فالوورز میں تجسس اور دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں