کراچی (ویب ڈیسک) 9 جولائی 2026
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ‘پیرس ہاؤٹ کاؤچر ویک 2026’ اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی صاحبزادی اور معروف بزنس وومن ایشا امبانی نے فرنٹ رو میں ایک ایسی نایاب اور بیش قیمت چیز کے ساتھ انٹری ماری جس نے فیشن کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ فیشن شو میں یوں تو کئی عالمی شہرت یافتہ اسٹارز نے شرکت کی، لیکن ایشا امبانی کے ہاتھ میں موجود ایک نایاب مائیکرو ہینڈ بیگ نے پورے میلے کی محفل لوٹ لی۔ عالمی لگژری ری سیل پلیٹ فارمز اور مشہورِ زمانہ نیلام گھر ‘سوتھیبیز’ (Sotheby’s) کے مطابق، ہیروں سے جڑے اس انتہائی نایاب ‘ہرمیس برکن بیگ’ کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر ہے، جو پاکستانی روپوں میں 56 کروڑ روپے سے بھی زائد کی خطیر رقم بنتی ہے۔ اس بیگ کو دنیا کی تاریخ کے مہنگے ترین بیگز میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کی چمک نے پیرس کی چمکدمک کو بھی مانند کر دیا ہے۔

ایشا امبانی پیرس فیشن ویک میں خاص طور پر نامور بھارتی فیشن ڈیزائنر راہول مشرا کے شاندار رن وے شو ‘دیوی’ (Devi) میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، جہاں ہالی ووڈ کی مشہور ریپر کارڈی بی (Cardi B) بھی ان کے ہمراہ اگلی نشست پر براجمان تھیں۔ فیشن ماہرین کے مطابق، ایشا کے ہاتھ میں موجود یہ بیگ کوئی عام برکن بیگ نہیں ہے جو روزمرہ کی چیزیں رکھنے کے لیے استعمال ہو، بلکہ یہ فرانسیسی لگژری برانڈ ہرمیس (Hermès) کی ہاؤٹ جیولری کلیکشن کا ایک نایاب شاہکار ہے جسے ‘برکن ساک بیجو’ (Birkin Sac Bijou) کہا جاتا ہے۔ اس منفرد مائیکرو بیگ کو معروف جیولری ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے خاص طور پر ڈیزائن کیا ہے، جسے 18 قیراط خالص سفید سونے (White Gold) سے تیار کیا گیا ہے۔ اس چھوٹے سے بیگ کی پوری سطح پر انتہائی مہارت کے ساتھ ہاتھ سے 3 ہزار 25 چمکتے ہوئے اصلی ہیرے جڑے گئے ہیں، جن کا مجموعی وزن 111 قیراط سے بھی زیادہ ہے اور اس کا ڈیزائن مگرمچھ کی جلد جیسا لک دیتا ہے۔ فیشن رپورٹس کے مطابق یہ نایاب ترین بیگ دراصل ایشا امبانی کی والدہ نیتا امبانی کی ملکیتی کلیکشن کا حصہ ہے، جو انہوں نے اس خاص موقع کے لیے اپنی بیٹی کو دیا تھا۔
View this post on Instagram
اگرچہ اس 20 لاکھ ڈالر کے بیگ نے سب کی نظریں اپنی طرف مبذول کروائیں، لیکن اس شو کے لیے ایشا امبانی کا ملبوسات اور آرائش کا انتخاب بھی کسی شاہی انداز سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے راہول مشرا کا تیار کردہ خوبصورت دھاتی گرے اور بلیو رنگ کا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا، جس میں دل کی شکل کی نیک لائن، کارسیٹ اسٹائل باڈی اور باریک موتیوں کے ساتھ سیکوئنز کا نفیس کام کیا گیا تھا جو روایتی انڈین ہار کا لک دے رہا تھا، جبکہ ان کے کندھوں پر موجود میچنگ شیفون شال ان کے انداز کو مزید باوقار بنا رہی تھی۔ اس شاہانہ لباس کی چمک کو مزید بڑھانے کے لیے انہوں نے مشہور عالمی جیولری ڈیزائنر لورین شوارٹز کے تیار کردہ ہیروں کے قیمتی زیورات بھی پہن رکھے تھے، جن میں 30 قیراط کے کشن کٹ ہیرے کا ایک شاندار نیکلس، ناشپاتی کی شکل کے ہیروں کی بالیاں اور بائیں ہاتھ میں 7 قیراط کی اوول کٹ ڈائمنڈ رنگ شامل تھی۔ امبانی خاندان اپنی دنیا بھر میں پھیلی دولت اور شاہانہ لائف اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہتا ہے، مگر پیرس کے اس فیشن شو میں ایشا امبانی کے اس نایاب ڈائمنڈ برکن بیگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امبانی خاندان کی لگژری لائف کا مقابلہ کرنا فی الحال کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
