28 سالہ کیرولین لیویٹ نے بیٹی کا نام ’ویویانا‘ رکھ دیا؛ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکریٹری کے گھر دوسرے بچے کی آمد
ویب ڈیسک
09 مئی 2026
امریکی صدارتی محل (وائٹ ہاؤس) کی ترجمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی معتمد کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی ہے۔ کیرولین کے مطابق ان کے ہاں یکم مئی کو ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام انہوں نے ’ویویانا‘ رکھا ہے، اس خوشخبری کے عام ہوتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ کیرولین کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی صاحبزادی مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔
کیرولین لیویٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ امریکی تاریخ کی سب سے کم عمر وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے انتہائی سخت گیر شہرت رکھتی ہیں، رپورٹ کے مطابق انہوں نے زچگی کے قریب ہونے کے باوجود سرکاری امور کو ترجیح دی اور وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کے باعث اپنی چھٹیاں مؤخر کر کے 28 اپریل تک مسلسل کام کیا، جس کے بعد وہ رخصت پر گئیں۔

کیرولین لیویٹ اور ریئل اسٹیٹ ڈویلپر نکولس ریچیو 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ایک بڑا بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش جولائی 2024 میں اس وقت ہوئی تھی جب صدر ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ کیرولین لیویٹ کی زندگی اور ان کا کیریئر ہمیشہ سے خبروں کا مرکز رہا ہے اور اب وہ اپنی زندگی کے اس نئے اور خوشگوار مرحلے کو اپنے خاندان کے ساتھ بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہی ہیں۔
Trump kab Hoga