سسر کی بہو سے انتہائی گندی خواہش، “تمہارے لیے کماتا ہوں، خواہش پوری کرو”؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا!

کراچی (ویب ڈیسک) 8 جولائی 2026

بھارت میں ایک قتل کیس کی تفتیش کے دوران ایسے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں جس نے خاندانی نظام اور رشتوں کے تقدس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ لرزہ خیز واقعہ ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں یکم جولائی کو پیش آیا، جہاں ایک 28 سالہ بیوہ خاتون نے اپنے سسر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ تاہم، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد حیران کن طور پر ملزمہ کو فوری حراست میں نہیں لیا۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یہ انتہائی قدم اپنی عزت و آبرو اور جان کے تحفظ کے لیے مجبوراً اٹھایا۔ خاتون کے مطابق، چار ماہ قبل ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے دو بچوں سمیت سسرال ہی میں رہ رہی تھیں۔ شوہر کی وفات کے بعد سسر مسلسل انہیں جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا اور کہتا تھا کہ “میں تمہارا اور تمہارے بچوں کا خرچ اٹھاتا ہوں، اس لیے میری خواہشات پوری کرو۔” خاتون نے اس گھناؤنی حرکت کا ذکر اپنی ساس سے بھی کیا، جس پر ساس نے شوہر سے شدید جھگڑا کیا اور احتجاجاً گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق، واقعے کے روز سسر نے بہو کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے اپنے دفاع میں شدید مزاحمت کی اور اسی دوران سسر ہلاک ہو گیا۔ بھارتی قانون کے تحت شہریوں کو حقِ خود ارادیت اور جان و عزت کی حفاظت کے لیے دفاع کا حق حاصل ہے، اسی لیے پولیس نے خاتون کو فی الحال گرفتار نہیں کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور حتمی فیصلہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں