کراچی :جام اکرام اللہ دھاریجو سے کیمپ آفس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں

وفود نے اپنے اپنے علاقوں اور متعلقہ شعبوں کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا

کراچی(بزنس رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے کیمپ آفس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل و مطالبات تفصیل سے سنے۔اس موقع پر وفود نے اپنے اپنے علاقوں اور متعلقہ شعبوں کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، جس پر جام اکرام اللہ دھاریجو نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی اور مسائل کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں